بین اسٹوکس اورایلکس ہیلزپرتاحکم ثانی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد

بین اسٹوکس اورایلکس ہیلزپرتاحکم ثانی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی ...

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اورایلکس ہیلزپرتاحکم ثانی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی ہے۔ سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں آئیں گے۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بین اسٹوکس کے ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کو بھی تاحکم ثانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔بین اسٹوک کو تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد جھگڑا کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا اور رات حوالات میں گزارنے کے بعد انہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا گیا۔مذکورہ واقعہ اتوار کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے میچ کے بعد پیش آیا ،واقعی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پابندی کا اعلان کردیا حالانکہ بین اسٹوکس نے جھگڑاکرنے پر بورڈ سے معافی کی دراخواست بھی کی تھی ۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوک کو برے رویے کے باعث ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔2012 میں بھی انہیں دیر تک باہر رہنے پر گرفتار کیا گیا اور پولیس کی جانب سے وارننگ بھی ملی جب کہ 2013 میں دیر تک شراب نوشی کی وجہ سے انہیں انگلینڈ لائنز کے دورے سے واپس گھر بھیج دیا گیا۔2014 بین اسٹوک نے غصے میں تالے پر مکا مار کر اپنا ہاتھ بھی توڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ورلڈ ٹی 20 سے دستبردار ہو گئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -