پاکستان سری لنکا کیخلاف سیریز آسانی سے جیت لے گا : محمد یوسف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز آسانی سے جیت لے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی پچز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں اور کنڈیشنز گرین کیپس کیلئے انتہائی سازگار ہیں، پاکستانی بیٹسمینوں کو رنز بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ یونس خان پاکستان کیلئے بڑے اسکور کرتے رہے ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی تاہم اسد شفیق اور بابر اعظم بھی قابل بھروسہ بیٹسمین ہیں اور اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، امید ہے کہ توقعات کا بوجھ اٹھانے میں کامیاب ہوں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستان نے ساری فتوحات اسپنرز کے بل بوتے پر حاصل کی ہیں، اس بار بھی آئی لینڈرز کا شکار کرنے کیلئے سلو بولرز کا کردار اہم ہو گا۔