عمراکمل پر3 میچ 2ماہ بیرون ملک لیگ کھیلنے پرپابندی،10لاکھ جرمانہ عائد

عمراکمل پر3 میچ 2ماہ بیرون ملک لیگ کھیلنے پرپابندی،10لاکھ جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے عمراکمل پر 3 میچز کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا ہے۔پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کیساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کودو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا جس پر پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیجا،جواب سے مطمئن نہ ہونے پر دوسرا بھجواکر پوچھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب کیوں ہوئے جب کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے معذرت طلب کی تھی۔