ٹنڈولکر نے سہواگ کو ایک کروڑ 14 لاکھ کی گاڑی تحفے میں دیدی

ٹنڈولکر نے سہواگ کو ایک کروڑ 14 لاکھ کی گاڑی تحفے میں دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے وریندر سہواگ کو ایک کروڑ 14 لاکھ کی گاڑی تحفے میں دے دی ۔بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے سچن ٹنڈولکر کا قیمتی بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔وریندر سہواگ نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچن آپ کا اور بی ایم ڈبلیو انڈیا کا شکریہ، میں اس کے لیے شکرگزار ہوں۔اس گاڑی کی قیمت بھارتی روپے میں ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر اور سہواگ نے کافی عرصے تک ایک ساتھ اوپننگ کی تھی اور ماضی کے دونوں کھلاڑی بہت اچھے دوست بھی ہیں۔