بیوٹی پارلر سیلون کے لیئے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا
لاہور(پ ر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے والنیٹر ٹیکس اسٹنٹ (VTAP)اور پنجاب حکومت کی منظور شدہ سمری کے تحت بیوٹی پارلر سیلون کے لیئے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم(BIMS) متعارف کروا دیا گیا تا کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جاسکے نئے سسٹم کی تعاروفی ورکشاپ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ جس میں بیوٹی پارلرز اور سیلون ایسوسی ایشن کے نمائندگا ن شریک ہوئے۔ یہاں پریہ بات بھی اہم ہے کہ پنجاب ریونیواتھارٹی نے ٹیکس دھندگان کی تعلیم کے لیے ٹیکس کلینک بھی متعارف کروائے ہیں۔
جن کا مقصد ٹیکس دہندگان کو ٹیکس قوانین، رجسٹریشن ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے اور ساتھ ٹیکس مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال شامل ہے ۔ ان ٹیکس کلینکس کی وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ٹیکس د ہندگان کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔جس میں ٹیکس ہندگان کو مزید سہولیات اور آسانیاں میسر آئے گی۔