حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آج متعلقہ بینک برانچیں کھلی رہیں گی

حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آج متعلقہ بینک برانچیں کھلی رہیں گی

  

کراچی (اے پی پی) حکومتی ڈیوٹیزٹیکسوں کی وصولی کے لیے (آج) جمعہ کو متعلقہ بینک برانچیں کھلی رہیں گی۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کی ہدایت پر نفٹ حکومتی ڈیوٹیز ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جمعہ 29 ستمبر 2017ء کو 6 بجے شام سے خصوصی کلیرنگ سہولت فراہم کرے گا۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 29 ستمبر 2017ء (جمعہ) کو اس وقت تک اپنی متعلقہ بینک برانچیں کھلی رکھیں جب تک حکومتی ٹرانزیکشنز کے لیے خصوصی کلیرنگ کی سہولت کی فراہمی کے لیے ضروری ہو۔

مزید :

کامرس -