ذکریا عثمان پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

ذکریا عثمان پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین ...

  

کراچی (اے پی پی) پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18 گزشتہ روز منعقدہوئے جس میں معروف صنعتکار اورپرفیکٹ انجینئرنگ ورکس کے ذکریا عثمان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ طارق پلاسٹی کو پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایس ایم طارق اوررشید سنز کے آصف رشیدبھی بلامقابلہ بالترتیب سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ان کے دیگر تین نئے ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی میں مہران پلاسٹک انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شکیل احمد، اے بی ایس پلاسٹک کے محمد صدیق آدم اورسنی کمپنی کے اخلاق احمد شامل ہیں۔

ن نئے عہدیداران کا انتخاب گزشتہ روز پی پی ایم اے سیکریٹریٹ میں منعقدہ انتخابات کے دوران عمل میں آیا۔ نومنتخب عہدیداران کا اعلان الیکشن کمشنر اقبال لاکھانی نے سالانہ اجلاس عام کے دوران کیا۔ نئے عہدیداران کے اعلان کے موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین احتشام الدین اور سابق چیئرمین ظفر سعید نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اخلاق احمد، شعیب منشی، عمران غنی، مستفیظ الدین، اقبال لاکھانی، علی کنجی ، زاہد احمد، ایس ایم انور، نعمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ سالانہ اجلاس عام میں گفت گو کرتے ہوئے سابق چیئرمین احتشام الدین نے کامیاب اور شاندار ایکسپو اور دیگر ایونٹس کے انعقاد پر پوری ایگزیکٹو کمیٹی اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایسوسی ایشن کے رسالے پاک پلاس کے معیاری اور بروقت اشاعت پر انہوں نے ایس ایم انور کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین پی پی ایم اے ذکریا عثمان نے سابقہ باڈی کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ وہ 150 سے زائد ایسوسی ایشنز دیکھ چکے ہیں اور مختلف مسائل پر حکومتی اداروں کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کراچکے ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ انڈسٹری میں بھی تاریخ ساز کام کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی پی ایم اے کی اگلی نمائش لاہور میں منعقد ہو گی جس کے لیے وہ تمام ٹیم کے ساتھ مل کر اسے ایک مثالی ایونٹ بنائیں گے۔ اس موقع پر دیگر نومنتخب عہدیداران نے بھی اظہا رخیال کیا۔

مزید :

کامرس -