سی پیک کے تحت 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے

سی پیک کے تحت 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق پاکستانی سفیر سید حسن جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت تقریبا62 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور سی پیک سے جڑے ایک تہائی منصوبہ جات پر تعمیراتی کام تکمیل کے نزدیک ہے,چین کی سفارتی پالیسی انتہائی کامیاب رہی ہے جس کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایک باکمال وژن ہے, چین کی ترقی میں ترقی پزیر ممالک کا بڑا دخل ہے,چین نے عالمی تعاون کے اہم پلیٹ فارمز پر ترقی پزیر ممالک کے حقوق کی آواز بلند کی ہے,چین کے نزدیک جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو ایک انٹرویو میں چین میں پاکستان کے سابق سفارتکار سید حسن جاوید نے کہا کہ کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے عالمی و علاقائی تناظر میں سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس عرصے میں چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا گیا جس کا مقصد چین اور یوریشیا ممالک کے درمیان مضبوط روابط اور قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو مشترکہ مفاد کی ایک بہترین مثال ہے جس سے نہ صرف چین بلکہ عالمی و علاقائی ممالک بڑے پیمانے پر مستفید ہوں گے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے خطے میں امن ،استحکام و ترقی کو فروغ ملے گا، دوستانہ روابط میں اضافہ ہو گا جس کی بنا پر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو بلاشبہ چین کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔چین کے اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کے حوالے سے سید حسن جاوید نے کہا کہ چین نے اپنے ہمسایہ ممالک سے ہمیشہ بہترین تعلقات کے قیام پر زور دیا ہے اور چین کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک ماسوائے بھارت اور بھوٹان ، سے سرحدی مسائل حل ہو چکے ہیں اور چین اچھی ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔
اگر پاکستان میں چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت تقریبا باسٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور سی پیک سے جڑے ایک تہائی منصوبہ جات پر تعمیراتی کام تکمیل کے نزدیک ہے۔

مزید :

کامرس -