انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو میں 43پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو میں 43پاکستانی کمپنیاں ...

  

اسلام آباد( آن لائن)چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو(آئی ٹی ایس اے 2017ء)میں 43 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 11 اکتوبر 2017 کو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر 2017 کو اختتام پذیر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق نمائش میں ٹی ڈی اے پی کے زیرانتظام پہلی مرتبہ پاکستانی پویلین قائم کیا جائے گا۔ آئی ٹی ایس 2017 میں مجموعی طور پر 43 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے 22 کمپنیاں یارن ایکسپو، 16 انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس جبکہ 5 کمپنیاں ٹی ڈی اے پی کے ذریعے نمائش میں شریک ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں نمائش میں 29 ممالک کی 4553 کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی جبکہ 90 سے زائد ممالک کے 73 ہزار 927 تجارتی وفود نے نمائش میں شرکت کی تھی۔ اسی طرح یارن ایکسپو میں 12 ممالک کی 319 کمپنیوں نے نمائشی سٹالز قائم کئے تھے اور 77 ممالک سے 11 ہزار 832 تجارتی وفود شریک ہوئے تھے۔ نمائش میں شرکت سے ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔#/s#

مزید :

کامرس -