لاہور‘ویٹرنری یونیورسٹی میں واک، پوسٹر اور تقریر ی مقا بلو ں کا انعقاد
لاہور (آن لائن) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی پندرہ سالہ تقریبات کے سلسلے میں واک، پوسٹر اور تقر یر ی مقابلوں کا انعقاد کیاجس میں یونیور سٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔ویٹر نری یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے واک کی قیا دت کی جبکہ پروفیسرڈاکٹر کامران اشرف ، پرو فیسر ڈاکٹر عاصم اسلم کے علا وہ دیگر اساتذہ اورطلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔واک کا مقصد ملک میں ہا ئیر ایجو کیشن انسٹی ٹیوشنز کی تر قی کے لیئے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی پندرہ سالہ خدمات اور کردار کو بھر پور انداز سے منا نا اور سرا ہنا تھا۔
انگر یزی اور اردو کے تقریری مقابلوں میں ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن کی حزیفہ ذوالفقار اورمائکرو بیا لو جی کے عون عباس نے پہلی پہلی پوزیشنیں حا صل کیں جبکہ پوسٹر کے مقا بلہ میں انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سا ئنسز کی شا ئستہ محمود نے پہلی پو زیشن حاصل کی۔ یواس سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے تقریری مقا بلے کی اختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہو ئے جبکہ پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم نے پوسٹر مقا بلے کی اختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہوئے ا ن مقا بلوں میں جیتنے والے طلبہ کے در میا ن انعا می سر ٹیفیکیٹس اور شیلڈیں تقسیم کیں ۔دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے کیر ئیر سروسز آفس نے عمل اکیڈ می کے با ہمی اشتراک سے کیر ئیر کونسلنگ کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جس میں طلبہ کو نوکر یو ں کے حصول سے متعلقہ مختلف مو ضو عات جن میں انٹر ویو ، سی وی را ئٹنگ،ما ئنڈ سیٹ سمیت مختلف مہارتیں سکھا نے کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا گیا#/s#