بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ، نوجوان ریاست مخالف پروپیگنڈا سے متا ثر نہ ہوں : جنرل باجوہ

بلوچستان کے بغیر پاکستان نامکمل ، نوجوان ریاست مخالف پروپیگنڈا سے متا ثر نہ ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ریاست دشمن عناصر غیر ملکی دشمن ایجنسیز کے تعاون سے پرو پیگنڈ ا کرتے ہیں،نوجوان سمندرپار ریاست مخالف عناصر کے پر وپیگنڈا سے گمراہ نہ ہوں، قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو د ہشت گر د ی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، یہیں رہنا ، یہیں مرنا ہے، ملکر چلیں گے تو آسمان کی بلندیاں چھو لیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز آ ر می چیف سے طلبااورفیکلٹی ممبرزنے آئی ایس پی آرڈائریکٹوریٹ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں173طلبا اور فیکلٹی ممبرز کاتعلق بلو چستا ن کے تعلیمی اداروں سے تھا، آرمی چیف نے بلوچستان کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، بلو چستا ن ذہین ترین اور متحرک نوجوانوں سے مالا مال ہے، تعلیم ہماری قومی تر جیح ہے اور اس قومی مقصد کے حصول کیلئے اپنی بھرپور معا و نت فرا ہم کرنا جاری رکھیں گے، کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،نو جوان اپنی تعلیم اور کام پر توجہ دیں، منفی تاثر کو ختم ، قومی سا لمیت و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان امن و استحکام اوربلوچستان کی خوشحالی کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، پاکستان بلوچستا ن کے بغیر نا مکمل ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے ؟مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے، فخر ہے میرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، بلوچستان میں کئی ای پی ایس سکول کھولے جا رہے ہیں، کوئٹہ میں نسٹ کا کیپس کھولا جا رہا ہے، پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، ہم آ ہنگی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، پاک فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاو ید باجوہ کا مزید کہنا تھا پاک فوج نوجوانوں کو محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کیلئے پرعزم اور تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے طلباء کو بلوچستان میں پاک فوج کے تعاون سے جاری ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جبکہ طلبا ء نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم و حوصلے کو سراہا۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -