خواجہ آصف کی موجودگی میں کسی ملک دشمن کی ضرورت نہیں : عمران خان

خواجہ آصف کی موجودگی میں کسی ملک دشمن کی ضرورت نہیں : عمران خان
 خواجہ آصف کی موجودگی میں کسی ملک دشمن کی ضرورت نہیں : عمران خان

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عسکری گروپوں کے بارے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کیلئے دھچکا ہے ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں ملک دشمن کی ضرورت نہیں ،شریف خاندان اور ان کے حواری بھارت اور امریکی لابی کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروپوں کو تسلیم کرنا ملکی سکیورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روزاپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ (ن)کی دانستہ کوشش تھی جس میں انہوں نے پاک فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمنوں سے کئی محاذوں پر نبرد آزما تھی مسلم لیگ(ن)کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں وہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کی کوششوں میں سرگرداں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواری امریکہ اوربھارتی لابی کی خوشامد میں مصروف عمل ہے کیونکہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کے مفادات، لوٹا ہوا مال اور جائیدادیں مغربی ملکوں میں ہے وہ اس کے تحفظ کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کے مسلسل کوشش بھارت امریکی لابی کو خوش کرنا ہے ۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -