این اے 120 کی شکست پیپلز پارٹی کے لیے تشویشناک ہے ،قمر الزمان کائرہ

این اے 120 کی شکست پیپلز پارٹی کے لیے تشویشناک ہے ،قمر الزمان کائرہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی پنجاب سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں لاہور کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ پارٹی امور پر ملاقات ،صدر عزیز الرحمان چن ،جنرل سیکرٹری اسرار بٹ و دیگر شریک ہوئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ این اے ایک سو بیس کی شکست پیپلز پارٹی کے لیے تشویشناک ہے الیکشن میں پارٹی عہدایداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پیپلز پارٹی آمروں سے جنگ جیتنے والی پارٹی ہے، خورشید شاہ بہترین اپوزیشن لیڈر ہیں اس ایشو پر عمران خان کو پروپگینڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا،ایم کیو ایم کی دوستی چند دنوں کی کہانی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -