پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے منصوبے کا آغاز کر یں گے ،سعودی سفیر

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے منصوبے کا آغاز کر یں گے ،سعودی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ)سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کے تحت سعودی عرب پاکستانی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے منصوبے کا آغاز کرے گا۔اعلیٰ سطحی سعودی وفد منصوبہ کے مختلف پہلو ؤں پر بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے جمعرات کوسعودی سفیر سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی عرب سی پیک کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔ سعودی قیادت پاکستان میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ محمد علی درانی نے سعودی عرب کے قومی دن پر ایک یادگار تقریب کے انعقاد پر سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری پاکستانی قوم خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی قیادت اور عوام کو مبارک اور خیرسگالی کا پیغام دیتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -