کاروان حرمین اپنے حجاج کے اعزاز میں3اکتوبر کو ظہرانہ دے گی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کاروان حرمین کامیاب حج اپریشن کے بعد اپنے حجاج کرام کے اعزاز میں3اکتوبر بروز منگل کو ظہرانہ دے گی،چیف ایگزیکٹو الحاج شفاعت حسین بودلہ نے کہا ہے کہ پروگرام 3اکتوبر بروز منگل صبح10بجے آقا بنکویٹ ہال گلشن راوی میں ہو گا کاروان حرمین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام حجاج کرام پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں