فراڈ کیس کے ملزم شیخ حارث کی درخواست ضمانت ،وکلاء بحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے 10 ارب روپے کے پنجاب بینک فراڈ کیس کے ملزم شیخ حارث افضل کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا ء کو 18 اکتوبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شیخ حارث افضل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزم شیخ حارث افضل پنجاب بنک فراڈ کیس کے مرکزی ملزم شیخ افضل کے بیٹے ہیں ،ملزمان پر پنجاب بینک میں 10ارب روپے کے فراڈ کا الزام ہے ،پنجاب بینک کے سابق سربراہ ہمیش خان بھی اس فراڈ کیس میں شریک ملزم ہیں۔
وکلاء ،بحث