سٹیل سیکٹر کے سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر پابندیوں کا اقدام چیلنج،16اکتوبر تک جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سٹیل سیکٹر کے سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر پابندیوں کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، عدالت نے ایف بی آر سے 16اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے مغل سٹیل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی طرف سے محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سٹیل سیکٹر کے ایڈجسٹمنٹ سرٹیفکیٹس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ایف بی آر رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈجسٹمنٹ کیلئے ویسٹ کی حد اور پیدواری یونٹس کی پابندیاں لگائی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر شرائط پوری ہونے کے باوجود بھی سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہا ۔