توہین عدالت کی درخواست ، صدرپی ایم ڈی سی کو 5دن میں ڈگریوں کی رجسٹریشن کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو 5دن میں ڈگریوں کی رجسٹریشن کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار ڈاکٹر ثنا جعفر سمیت دیگر ڈاکٹرز کی طرف سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 3ماہ قبل صدر پی ایم ڈی سی کو ڈگریوں کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود ڈگریوں کی رجسٹریشن نہیں کی گئی۔
رجسٹریشن