ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال کی بحالی کے عدالتی حکم کی خلاف وزری پر درخواست سیکرٹری صحت پنجاب کو دوبارہ نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پنجاب سروس ٹربیونل نے ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر نعمان مطلوب مشہدی کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کے عدالتی حکم کی خلاف وزری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔پنجاب سروس ٹربیونل کے جج نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت سیکرٹری صحت پنجاب کی طرف سے جواب نہ داخل کرانے پر عدلت نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج 29ستمبر کوجواب طلب کر لیاہے۔
ایم ایس بحالی