صوبائی محتسب کے 138 ایڈوائزروں کوبرطرف کرنے کیخلاف درخواست تحریری جواب طلب

صوبائی محتسب کے 138 ایڈوائزروں کوبرطرف کرنے کیخلاف درخواست تحریری جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں صوبائی محتسب کے 138 ایڈوائزروں کو برطرف کرنے کیخلاف دائر درخواست پر صوبائی محتسب اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرکے تحریری جواب طلب کرلیاہے،جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ،عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیاکہ سابق صوبائی محتسب نے تحصیل کی سطح پر پنجاب میں 138ایڈوائزر بھرتی کئے جس کا مقصد سائلین کی مشکلات کو کم کرنا تھا لیکن موجود صوبائی محتسب نجم سعید نے بغیر کسی وجہ کے تمام ایڈوائزر برطرف کردیئے جوغیرقانونی اقدام ہے۔

صوبائی محتسب

مزید :

صفحہ آخر -