رکاوٹوں کیخلاف درخواست ایس پی ماڈل ٹاؤن کی یقین دہانی پر نمٹا دی گئی

رکاوٹوں کیخلاف درخواست ایس پی ماڈل ٹاؤن کی یقین دہانی پر نمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن سے ملحقہ راستوں پر رکاوٹوں کے خلاف دائر درخواست ایس پی ماڈل ٹاؤن کی یقین دہانی پر نمٹا دی ۔جسٹس شاہد وحید نے ایڈوکیٹ خرم لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ملحقہ راستوں پر رکاوٹیں لگا کر علاقہ مکینوں کو پریشان کیا جارہا ہے، عدالتی حکم پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن حسنین حیدر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ماڈل ٹاؤن میں سکیورٹی حصار جلد ختم کردیا جائے گااور علاقہ مکینوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا ۔

رکاوٹوں کیخلاف

مزید :

صفحہ آخر -