ٹرائل کورٹ کوواپڈا افسران کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم

ٹرائل کورٹ کوواپڈا افسران کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے واپڈا کے افسران کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے کے لئے درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیاہے۔مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار واپڈا کے افسران رانا ارشاد وغیرہ کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ گزشتہ دنوں بارش اور بجلی گرج چمک کے بعد گوجرنوالہ کی بجلی بند ہوگئی تو لائن مین نصیر بجلی ٹھیک کرنے گیا توکرنٹ لگنے سے اسکی ہلاکت ہوگئی جس کا مقدمہ درخواست گزار وں کے خلاف درج کیاگیا،درخواست میں کہاگیاکہ مقامی پولیس نے اہل علاقہ کے احتجاج کے باعث اور دباؤ میں آکر کاروائی کی حالانکہ اس مقدمہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ،کاروائی روکی جائے۔ عدالت نے کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے مقامی پولیس کو 10روز میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -