میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عمل درآمدروکنے کے اپنے حکم میں 4اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے لیک ہونے والا پرچہ اورانکوائری رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار طالب علموں کے وکیل میاں جاوید ارائیں نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی غفلت کے باعث انٹری ٹیسٹ کے پیپر لیک ہو گئے ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف راجہ نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے خبردارکیا کہ اس کے بعد مہلت نہیں دی جائے گی ۔

حکم امتناعی

مزید :

صفحہ آخر -