رجسٹرار ہائیکورٹ کانواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض

رجسٹرار ہائیکورٹ کانواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے الزام میں سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو عدالتی حکم کی مصدقہ نقل درخواست کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کر دی،سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -