جین مندر کی بحالی ، عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے درخواست ، حکومت پنجاب سے جواب طلب

جین مندر کی بحالی ، عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے درخواست ، حکومت پنجاب سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جین مندر کی بحالی اور اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔یہ درخواست سید محمد جاوید اقبال جعفری کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ جین مندر کے علاوہ، گرجا گھروں، مندروں، گردواروں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے اردگرد تجاوزات قائم ہیں ۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد عبادت گاہوں کی دیکھ بھال صوبائی حکومت کا کام ہے۔عدالت نے جین مندر کی موجودہ عمارت سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -