سفارتخانے سے تصویر ہٹا دی گئی

سفارتخانے سے تصویر ہٹا دی گئی
سفارتخانے سے تصویر ہٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن) پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سابق سفیر حسین حقانی کی امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں لگی تصویر ہٹا دی گئی۔ پاکستانی سفارتخانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک تمام سفراء کی تصاویر موجود ہیں تاہم امریکا میں خدمات انجام دینے والے سابق سفیر حسین حقانی کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے حالیہ دور حکومت میں حسین حقانی امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات تھے اور سفارتخانے کی گیلری میں ان کی تصویر 2007 سے لے کر 2011 تک کی تصاویر موجود تھیں۔خیال رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کی نشاندہی کئی بار قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -