منصفانہ نظام ہی سب کے مفاد میں ہے

منصفانہ نظام ہی سب کے مفاد میں ہے
منصفانہ نظام ہی سب کے مفاد میں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق منصفانہ نظام ہی سب کے مفاد میں ہے اطلاعات تک رسائی بل کے لیے تمام فریقوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں بل کی منظوری سے پارلیمینٹ نے اپنی ذمہ داری ادا کی ماضی کے غیر آئینی اقدامات کی سزا آج بھی بھگت رہے ہیں لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ قانون خفیہ فیصلوں اور طاقتوں سے نجات دلا کر ایک ایسا شفاف اور منصفانہ نظام قائم کرنے میں مدد دے گا جس میں سوال کرنے کی بھی اجازت ہو گی سوال کا جواب بھی ملے گا اور جواب دینے والے کو یہ ہر بات کا علم ہو گا کہ اب چیزوں کو چھپانا ناممکن نہیں رہا اس لیے زیادہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں گے جب بہتر فیصلے ہوں گے تو ہم نقصان سے بچیں گے تو میرے اور آپ کے بچے اچھی زندگی گزاریں گے اس قانون کے بنانے کی کاوشیں کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور تمام لوگوں کا اس لیے بھی شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ ایک ایسی مہربانی ہے جو ہر فرد کی ذاتی زندگی کو تحفظ فراہم کرے گی اور ہم اسطرح کے حادثوں سے بھی بچنے میں کامیاب ہو جائیں گے جن حادثوں کا شکار پاکستان بارہا ہوا بارہا اسکے کمیشن بنے اور اسکی رپورٹس آئیں ان حادثوں کو ہم سب سب بھگتتے رہے ہیں اور بھگت رہے ہیں لیکن ان حادثوں کے ذمہ دار حادثہ کرنے کے باوجود اپنے گناہوں کی سزا پائے بغیر ہماری دسترس سے باہر رہتے ہیں
پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -