عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا

عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا
عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے ،عمران خان کے کیس میں نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں،عمران خان نے نوجوانوں کو بد تہذیبی اور بد تمیزی سکھائی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں تمام جعلی اور غلط ثبوت پیش کیے ہیں، عمران خان کے وکیل نے اعتراف کیا کہ یہ کیس ایف بی آرکا ہے۔آج کیس کے دوران نیا کردار طاہر علی کے نام سے سامنے آیا، عمران خان نے بنی گالہ کے حوالے سے باربار موقف تبدیل کیا ہے، عمران خان کے کیس کے دوران نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، وہ بتائیں ساڑہے چار سال میں خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت نے کیا کیا؟ ہم نے ملک میں توانائی منصوبے لگائے، میٹرواورہسپتال بنائے جبکہ پشاورہائیکورٹ نے تعلیم اور صحت سے متعلق از خود نوٹس لے رکھا ہے،کیا عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ یا ہسپتال بنایا؟عمران خان نے نوجوانوں کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سکھائی ہے۔
حنیف عباسی

مزید :

صفحہ آخر -