جعلی ادائیگیوں کیخلاف درخواست،ڈائریکٹر نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب

جعلی ادائیگیوں کیخلاف درخواست،ڈائریکٹر نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے فاریکس سکینڈل کے متاثرین کے نام پر مبینہ جعلی ادائیگیوں کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر نیب پنجاب سے 9اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فاضل جج نے یہ کارروائی فاریکس سکینڈل کے متاثرہ اسد نیاز کی درخواست پر کی ہے ۔درخواست گزار کی طرف سے شیخ عثمان کریم الدین ایڈووکیٹ نے نیب کی جعلی متاثرین کو ادائیگی کے مصدقہ ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فاریکس سکینڈل کا 2007ء میں ریفرنس دائر کیا گیا جس میں چار افراد اعجاز احمد، افتخار حسین، مشتاق احمد اور محبوب عالم کے کلیم کی رقم تحقیقات کے بعد صفر ثابت ہوئی۔ انہوں نے تحریری ثبوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب افسران کی ملی بھگت سے جعلی متاثرین کو جعلی ادائگیاں کی جا رہی ہیں لیکن اصل پیسہ نیب کے تفتیشی افسروں کی جیبوں میں جا رہا ہے ،عدالت اس کا نوٹس لے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے کہ نیب کے پاس بہت زیادہ پیسہ آ رہا ہے،عدالت نے نیب حکام کو کہا کہ وضاحت کریں کہ چاروں افراد کے کلیم صفر سے کروڑوں کے کیسے ہو گئے؟

مزید :

صفحہ آخر -