ہائیکورٹ، سستی ایمبولینس اور تدفین کیلئے فزیبلیٹی رپورٹ 4روز میں پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ، سستی ایمبولینس اور تدفین کیلئے فزیبلیٹی رپورٹ 4روز میں پیش کرنے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قبرستان میں میت کو نہلانے کے لئے غسل خانوں کی تعمیر اور میت کو قبرستان تک لانے کے لئے معمولی قیمت پرایمبولینس سروس کی فراہمی کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرکے چار روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔فاضل جج نے کمرہ عدالت میں موجود ڈپٹی کمشنر لاہورسمیراحمد سید کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے کہ انتظامیہ کو مرنا یاد نہیں ہے ۔فاضل جج نے مقبول صادق ایڈووکیٹ کی درخواست پر پچھلی تاریخ سماعت پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا تھا کہ میت کو قبرستان میں نہلانے کے لئے غسل خانوں کی تعمیر اور میت کو قبرستانوں تک پہنچانے کے لئے معمولی قیمت پر ایمبولینس سروس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت درکار ہے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامیہ کے کرنے کے کام ہیں جنہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -