ارکان اسمبلی کے متعلق ریمارکس، قائمہ کمیٹی کا ڈی جی نیب سندھ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ارکان اسمبلی کے متعلق ریمارکس، قائمہ کمیٹی کا ڈی جی نیب سندھ کیخلاف کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی کی جانب سے نیب قانون پر اراکین سندھ اسمبلی کی نیت پر شک کے متعلق نجی ٹی وی پر ریمارکس دینے سندھ اسمبلی کی استحقاق ، قوائد و ضوابط کے متعلق قائمہ کمیٹی نے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر رولز کے تحت سز اتجویز کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کی استحقاق ، قوائد و ضوابط کے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین نثاراحمد کھوڑو نے کی۔اجلاس میں سید سردار احمد ، خورشید احمد جونیجو ، غلام قادر چانڈیو سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی کے ریمارکس کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے اراکین کے متعلق نیت پر شک ہونے کے ریمارکس سے پورے ایوان کی توہین ہوئی ہے اس لئے ڈی جی نیب سندھ کے خلاف رولز کے تحت کاروائی ہونی چایئے ۔ کمیٹی کے چیئرمین نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ ڈی جی نیب نوٹس وصول کرنے کے باوجود نہ ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے نہ ہی اپنے ریمارکس کے متعلق وضاحت پیش کی انہیں کوئی پروا نہیں ۔انھوں نے کہاکہ ڈی جی نیب کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ اگر وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے کمیٹی رولز کے تحت سزاد ینے کے متعلق فیصلہ بھی کرسکتی ہے مگر پھر بھی وہ پیش نہیں ہوئے ۔یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی کے خلاف رولز کے تحت سزا تجویز کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ مرتب کی جائیگی جو کہ منظوری کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

مزید :

صفحہ آخر -