خواجہ آصف کا بیان غداری، مستعفی ہوں، ہم نے 40سال پرانا ریکارڈ منگوایا کوئی قطری خط نہیں پیش کیا: تحریک انصاف

خواجہ آصف کا بیان غداری، مستعفی ہوں، ہم نے 40سال پرانا ریکارڈ منگوایا کوئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان کیخلاف بنی گالہ اراضی کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے،ہم نے 40سال پرانا ریکارڈ منگوایا کوئی قطری خط پیش کیانہ ہی ہم اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے۔ سپریم کو ر ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا عمران خان اور نواز شریف کے کیس میں یہی فرق ہے کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الز ا م ہے،کہیں بھی یہ الزام نہیں کہ عمران خان نے یہاں پر ٹھیکوں میں پیسے کمائے یا منی لانڈرنگ کی ۔ سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ایک لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن ہم ثابت نہیں کرپائے، ہم عدالت میں بینکنگ ٹرانزیکشنز دے رہے ہیں ، فنڈنگ کیس کا پہلے ہی کوئی حال نہیں ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کے نام جمع کرا دیے ہیں ، اگر آپ غیر ملکی پاکستانیوں سے فنڈز لینے کو درست نہیں سمجھتے تو پھر ان کی طرف سے آنیوالا زر مبادلہ بھی نہیں لینا چاہیے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے دوسرے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان غداری کے مترادف ہے، انہیں فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ آئی بی سربراہ کو چیئرمین نیب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحر یک انصاف کو عددی اکثریت حاصل ہوئی تو اپوزیشن لیڈر عمران خان ہی ہوں گے۔ نوازشریف عدلیہ اور پاک فوج کیخلاف سازشوں میں ملوث ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے بھارت سے تعلقات ہیں، اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان کے مالی معاملات کی دستاویزات سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں فراہم کر دی ہیں، شاہ محمود قریشی کے اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -