افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے

افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔ دیرپا امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں سیاسی مقاصد سے بالا ہو کر سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالیں۔ اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ افغان سرزمین کو کس طرح اپنے اہداف کے حصول کیلئے استعمال کیا گیا اور پھر تنہا چھوڑدیا گیا جس کی وجہ سے حالات دن بدن بگڑتے چلے گئے۔ اس سارے کھیل میں سب سے زیادہ نقصان ہمیں اُٹھانا پڑا، ہزاروں کی تعداد میں ہمارے شہری مر بھی رہے ہیں اور دہشتگردی کا موردالزام بھی ہمیں ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جب تک عالمی سطح پر شدت پسند تنظیموں کی فنڈنگ کا سلسلہ نہیں روکا جاتا تب تک یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتا ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے امن کے قیام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دی ہیں اس سلسلے میں قومی ادارے ہماری کارکردگی کے معترف ہیں۔