آبادی میں اضافہ نے پوری دنیا پر بوجھ ڈالا

آبادی میں اضافہ نے پوری دنیا پر بوجھ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ نے پوری دنیا کی زمین اور پانی کے ذخائر پر بوجھ ڈالاہے ٗپانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ وہ اپنی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے حالیہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ قدرت نے ایک آزاد اور منفرد انداز میں پانی کے ذخائر سے اس زمین کو نوازا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ان قدرتی وسائل کو پاکستان کی پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیداکرنے کیلئے محفوظ رکھ سکے، پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے اس کیلئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری جس میں فصلوں کو پانی دینے کیلئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگانا جس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کومتعارف کرانا ہو، کی اشد ضرورت ہے۔
سرتاج عزیز