اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سنجیدہ معاملہ نہیں
اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہلیڈر آف دی اپوزیشن کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، قائد حزب اختلاف کے معاملے کو ابھی سیریس گیم نہیں سمجھتا ، ممکن ہے خورشید شاہ سے تمام معاملات طے پاجائیں، اسحاق ڈاراپنے بیان پرقائم رہے تو نواز شریف،قائم نہیں رہے تو خودپھنسیں گے، اقامے پرچورمچائے شوروالامعاملہ چل رہا ہے، اب یہ فلم بند ہونی چاہیے ،مولانا فضل الرحمن کا مقصد اسلام نہیں اسلام آباد ہے وہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ان کی علما کی فہرست میں بڑی تذلیل ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کیس بہت اہم ہے کیونکہ اگر اسحاق ڈاراپنے بیان پرقائم رہے تو نواز شریف جیل جائیں گے اگر وہ قائم نہیں رہے تو خودپھنسیں گے، اقامے پرچورمچائے شوروالامعاملہ چل رہا ہے، اب یہ فلم بند ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امیگریشن میں اقامہ واپس لینے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور بڑے بڑے صحافیوں کو کہتا ہوں کہ وہ معلوم کریں کتنے لوگوں نے اقامے پرسرینڈرکیا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے اپوزیشن میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم کے ووٹ زیادہ ہیں تاہم لیڈر آف دی اپوزیشن کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے کو ابھی سیریس گیم نہیں سمجھتا
شیخ رشید