کشمیری عوام آزادی کے سوا کسی ور چیز پر راضی نہیں : بھارتی جرنیل کا اعتراف
نئی دہلی(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں بھارتی فوج کے سرونگ جرنیل جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جرنل بی ایس راجو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ آزادی کے سوا کسی اور چیز پر راضی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ مقامی سطح پر عسکریت پسندوں کو لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی کو پسندیدہ نگاہوں سے نہیں دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی فوج کے جرنیل بی ایس راجو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے نا ممکن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہو سکتی ہے، جو بھارتی فوج کیلئے درد سر بن چکی ہے۔ انہو ں نے کہا ہما ری حکو مت کو زمینی حقائق کو مد نظر رکھنا ہو گا کسی بھی قوم کو زیا دہ دیر طا قت کے بل بو تے پر محکو م نہیں رکھ سکتے ، بھارتی جرنیل 2012 میں لائن آف کنٹرول پر اوڑی بریگیڈ کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں اور مارچ 2017 سے جنوبی کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بھارتی جرنیل /اعتراف