بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کیاستعمال ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کر سکتا : دفترخارجہ

بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کیاستعمال ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر پرزور انداز میں اجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ڈوزیئر سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا۔ بھارت کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا کرنے کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔ترجمان نے کہا کہ خطے میں بھارت کا کردار تخریبی ہے ،بھارت نے افغانستان میں تعمیر نو اور ترقی کے منصوبوں کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی ،افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا آرہا ہے۔ افغانستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کو عدم استحکام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،بھارت کے افغانستان میں کردار کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت نے نئی امریکی پالیسی کے جواب میں اپنا نکتہ نظر واضح کیا ہے۔ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور نیوکلئیر پروگرام جدید ترین اور محفوظ ہاتھوں میں ہے ملک میں ایک بھی ایٹمی حادثہ نہیں ہوا۔ روس اور چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کی شمولیت پر پاکستان اور چین تفصیلات طے کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ