عدالت کا فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم

عدالت کا فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی الزام میں نامزد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، اور فیصل سبزواری کی گرفتار کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنا کاحکم دے دیا۔جمعرات کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شرقی نے لاؤڈ ایکٹ کے کیس میں نامزد مفرور ایم کیو پاکستان کے رہنما فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل سمیت دیگر کی گرفتاری حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کو 11 اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو عدالت نے مفرور ملزمان کو پیش نہ کرنا پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان سے متعلق عدم گرفتاری کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتاری کے لیے تفتیشی افسر کو آخری موقعہ دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 11 اکتوبر تک پیش کیا جائے۔ قبل ازیں تفتیشی افسر نے ملزمان کی عدم حاضری سے متعلق موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے گرفتاری کی کوشش جاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید وقت کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔