میمن گوٹھ میں حساس ادارے کا سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

میمن گوٹھ میں حساس ادارے کا سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں مفرور ملزم غلام حیدر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پریڈی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران رینجرز اور پولیس کے بھاری نفری نے علاقے کا گشت کیا۔ چیکنگ کے دوران پریڈی اور اطراف میں موجود ہوٹلز اور سرائے میں موجود افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچنگ اور چیکنگ محرم الحرام میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی فوول پروف بنانے کیلئے کیا گیا، جو کہ 10 محرم الحرام کی رات تک جاری رہے گا۔