قیدیوں کے فرار میں ملوث ضمانت پر رہا جیل افسران دوبارہ گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار میں ملوث افراد کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے جیل افسران کو بیانات قلم بند ہونے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے افراد میں سابق جیل سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شیخ، فہیم امین اور عبدالرحمان شامل ہیں،واضح رہے کہ سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سے اب تک دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ قیدیوں کے فرار کا مقدمہ نیوٹاون تھانے اور سرچ اپریشن میں برآمدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا جس میں جیل کے 12 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں نامزد اہلکاروں میں سے چار ضمانت پر رہا ہیں۔