سینیٹر سراج الحق اور صوبائی آمیر مشتاق احمد خان کل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

سینیٹر سراج الحق اور صوبائی آمیر مشتاق احمد خان کل درگئی میں جلسہ عام سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )جماعت اسلامی ملاکنڈ کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق اور صوبائی آمیر مشتاق احمد خان کل بروز ہفتہ 30ستمبردوپہر 2بجے درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ جلسہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں اور کئی کنال پر مشتمل گراؤنڈ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ سخاکوٹ اور درگئی میں جلسہ عام کے حوالہ سے دعوت نامے تقسیم کئے گئے ۔ جلسہ عام ملاکنڈ کے سیاسی تاریخ کا سب سے برا جلسہ ہوگا جو کہ ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ تبدیل کردے گا ۔ اس با ت کا اعلان جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جمال الدین نے جلسہ کے سلسلے میں غونڈو پایاں ، ورتیر ، سیلئے پٹے ، کوٹ ، کوپرسمیت دیگر یونین کونسلوں میں اجتماعات سے خطاب اور پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر تحصیل آمیر مولانا محمد طیب ،ضلعی سیکرٹری خیر الرحمان ، مصطفی گل اور دیگر کارکن بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور عملی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کے آمین و صادق قائدین کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ درگئی میلہ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے عام میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کرکے ثابت کرینگے کہ ملاکنڈ جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے اورانشاء اﷲ عام انتخابات میں ملاکنڈ کے تینوں نشستوں پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی کے محبان اسلام عوام کل بروز ہفتہ میلہ گراؤنڈ درگئی میں اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کے لئے دعوت نامے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔