باجوڑ ایجنسی کے 295 مستحقین میں سلائی مشین تقسیم
باجوڑ ایجنسی (بیورورپورٹ)باجوڑایجنسی میں زکواۃ وعشرکمیٹی کی طرف سے295غریب بیوہ اور خصوصی افراد میں سلائی مشین تقسیم کردئیے گئے۔اس سلسلے میں منعقد تقریب میں اے پی اے نواگئی سب ڈویژن انوارالحق۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فاٹا عبد الرحمن۔ سوشل ویلفیر افیسر مدثرشاہ۔ چیئرمین ایجنسی زکواۃ کمیٹی گل الرحمن۔ایڈمن افیسر افتخار ایجنسی زکواۃ افیسر شاہ حسین۔اڈٹ افیسر محمدریاض۔محمدحنیف۔ضیاء الاسلام۔ صحافی حضرات سیدبادشاہ نمائندہ خیبر نیوز۔محمدسلیم سئنیرصحافی۔ انجمن معذوران کے صدرحضرت ولی شاہ۔اورفرزندہ ایم ، این،اے نظام الدین خان صدریوتھ فاٹامسلم لیگ (ن) کے علاوہ کثیرتعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر ایم این ایز۔سنیٹر اور صاحب ثروت افراد کا تعاون رہا تواسی طرح کے مذیدپروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے۔تاکہ خصوصی اورغریب خاندانوں کو گھرپر روزگار میسر ہو۔ اور وہ باعزت طریقے سے اپنی روزی کماسکیں۔ اسی سلسلے میں ملک بہادرشاہ نے اپنے اظہار خیال میں اسی طرح کے اچھے اور فلاحی کاموں کا خیر مقدم کرتے ہو کہا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا توبہت جلد غریب خاندان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوجائینگے۔۔