عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 8 اکتوبر کو بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 8 اکتوبر کو بونیر میں جلسہ عام سے خطاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چئیر مین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے مجوزہ دور ہ بونیر 8 اکتو بر بہ مقام کالج گراونڈ سواڑی کے تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی ائی بونیر کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ریاض خان منعقد ہو ا۔جس میں ضلعی کابینہ ۔ڈسٹرکٹ کونسلرز ۔تینوں حلقوں کے ضلعی صدرز ،سیکٹریز اور وی سی عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی صدر ریاض خان نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک بونیر کے لئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ۔بونیر کے لئے انڈسٹریل زون سمیت سی پیک میں بونیر کو شامل نہ کرنے اور سوات ایکسپریس کے ساتھ بونیر کو لنک کرنے کا بھی اعلان کریں گے ،ضلعی صدر نے کہا کہ چئیر مین عمران خان کے بونیر یو نیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے ۔پارٹی کے چئیر مین عمران خان اور وزیر اعلی کے دورہ بونیر کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے ۔جو جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں کئے اقدامات کا جائزہ لے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم این اے شیراکبرخان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جمشید خان کو پارٹی میں شمولیت کے لئے باضابطہ دعوت دی جائے گی ۔جس کے لئے ضلعی صدر ۔ڈویژن کے عہدیداروں سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز ختک اور پارٹی کے چئیر مین عمران خان کا دورہ بونیر پارٹی اور بونیر کے عوام کے لئے انتہائی فائیدہ مند ثابت ہو گی ۔اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بونیر میں کلین سویپ کرے گی ۔