زرعی شعبہ کو اہل قیادت مل جائے تو بہت فائدہ ہوگا، فخر امام
ملتان ( سپیشل رپورٹر) سابق وائس چانسلر اور چیف آف پارٹی (USPCAS-AFS) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ فوڈ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سکیورٹی ، دیہی ترقی ، زرعی اصلاحات ، زرعی کاروبار ، زرعی صنعت ، زرعی مشینری ،کمیونٹی سروسز کا ہونا ضروری ہے اور خاص طور پر دیہی ترقی بہت زیادہ نظر انداز کیا جانے والا شعبہ ہے اس کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں ہے ۔ وہ گزشتہ روز محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ملتان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی زراعت کے شعبہ میں 15سالہ شراکت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خان نے پاکستان میں پائی جانے والی مختلف فصلوں کی پیداوار کے بارے میں موازنہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے زراعت کے شعبہ میں اہمیت کی حامل ریسرچ کیلئے بہت کام کیا ہے 1990میں زرعی طالب علموں کو بیرون ملک جانے کی اجازت لینے کیلئے بہت پاپڑ بیلنا پڑتے تھے جبکہ پچھلے سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 15منٹ کے اند طالب علموں کو بیرون ملک جانے کے لئے NOCدئے گئے ۔ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی زراعت کے شعبہ میں کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آم کی فصل پر کام کیا جارہا ہے تاکہ چونسے کے علاوہ اور بھی اقسام پیدا کی جائیں ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہم نے پچھلے سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 500سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا تھا ۔پولٹری انڈسٹری کپاس کی فصل کے بعد دوسری بڑی انڈسٹری بن گئی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کیلئے بھی ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون کو سراہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہاکہ صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کے زریعے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ پوری دنیا میں تین چار ادارے ہی جامعات کی رینکنگ بناتے ہیں جن کے بقول پاکستان کی صرف ایک ہی جامعہ قائد ا عظم یونیورسٹی اسلام آباد پہلی 500یونیورسٹیوں میں شامل ہے لیکن دنیا کی زراعت پہلی 100جامعات میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا نام شامل ہے جو کہ ڈاکٹر اقرار احمد خان کی وجہ سے آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اقرار احمد خان پاکستان کے شعبہ زراعت میں ائی کون کی حثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی کوریا کی آبادی 4کروڑ40 لاکھ ہے لیکن و ہ پوری دنیا میں 11ویں بڑی معاشی قوت ہے ۔ آپس کی کشیدگی کے باواجود چائنہ کے 2لاکھ طلباء امریکہ میں اچھے معیاری تعلیم ہونے کی وجہ سے پڑھ رہے ہیں زراعت ہمارے ملک کی معشیت میں اہم کردار کا حامل ہے جس میں اگر اہل قیادت اور محنتی لوگ شامل ہوجائیں تو یہ شعبہ ہمیں بہت زیادہ فائدہ دے سکتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ،ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جامعہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میںآگاہ کیا۔ تقریب سے کنٹری مینجر ہارویسٹ پلس ڈاکٹر قادر بخش بلوچ ، سابق صوبائی وزیر زراعت حسین جہا نیاں گردیزی ، ممبر صوبائی اسمبلی رانامحمود الحسن نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے تمام حاضرین کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا جبکہ اس کے علاوہ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں ۔ اس موقع پر ، ممبر صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی ، رانا طاہر شبیر ، مظہر عباس راں ، شاہین شفیق سمیت ملک قادر بخش رجوانہ ، ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر ارشد شکیل ،زمینداروں ، زرعی افسران اور جامعہ کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔