دفاتر رات تک کھلے رکھنے پر فیڈرل ریونیو الائنس یونین سراپا احتجاج

دفاتر رات تک کھلے رکھنے پر فیڈرل ریونیو الائنس یونین سراپا احتجاج

  

ملتان(نیوز رپورٹر) فیڈرل ریونیو الائنس یونین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کرنے ٹیکس اور محصولات کی وصولی کیلئے دفاتر رات گئے تک کھلے رکھنے پر شدید احتجاج کیا ہے یونین عہدیداران نوید اعوان، ارشد خان ترین اور دیگر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف ابی آر ہر سال گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتا ہے اور اس سال بھی ٹیکس ایئر 2017 کیلئے توسیع کا امکان ہے محرم الحرام میں رات گئے تک افسران و ملازمین کو دفاتر میں بٹھانا بے سود اور بلا جواز ہے کیونکہ بنک 5 بجے شب بند ہوجاتے ہیں جبکہ ٹیکس ملازمین رات گئے تک دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات وقت کا ضیاع اور ملازمین کو پریشان کرنے کی کوشش ہے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -