ایف بی آر کا خانیوال کو ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال میں شامل کرنیکا فیصلہ واپس
ملتان( نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے خانیوال کو ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او ساہیوال میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ قبل ازیں آر ٹی او ساہیوال کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
قیام کے دوران خانیوال سمیت قصور اور اوکاڑہ کو آر ٹی او ساہیوال میں شامل کیا گیا تھا جس پر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدرشبیرفخر الدین اور سیکرٹری جنرل عمران غازی سمیت دیگرعہدیداران کی جانب سے خانیوال کو ملتان سے الگ کرکے آر ٹی او ساہیوال میں شامل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی اور اس ضمن میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا جس پر ایف بی آر نے خانیوال کو آر ٹی او ساہیوال میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ اوکاڑہ کو ساہیوال میں شامل رکھا گیا ہے اور قصور کو لاہور ریجنل ٹیکس آفس میں شامل رکھا گیا ہے ۔