وزیر خارجہ پاکستان کیلئے خطرات کا باعث ہیں: لیاقت بلوچ

وزیر خارجہ پاکستان کیلئے خطرات کا باعث ہیں: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سفارتی محاذ پر ناتجربہ کار ی کی وجہ سے پاکستان کے لیے مزید مشکلات اور خطرات کا باعث بن رہے ہیں ۔ امریکی غلامی سے نکلنے کے سوا اب بچاؤ کا اور کوئی راستہ نہیں۔ امریکی خوشنودی کے لیے محب وطن اور نظریہ پاکستان کے حامیوں کو دیوار سے لگانا بہت ہی خطرناک اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت سے وزیر خزانہ اسحق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد انہیں وزارت خزانہ پر برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔ ان کے پاس وزارت خزانہ کا بوجھ ان کی ذات اور ملک و ملت کے لیے نقصان کا باعث بن رہاہے اب وہ احتساب عدالت میں اپنا مقدمہ لڑیں ۔وزارت خزانہ چھوڑ دیں وگرنہ ایسی ہٹ دھرمی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے سبکی اور مشکلات میں اضافہ کا باعث بن جائے گی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین تقرری اور 2018 ء کے انتخابات کے لیے عبوری حکومت بہت اہم فیصلے ہیں اپوزیشن تقسیم رہے گی تو سراسر فائدہ سرکاری پارٹی اور لڑائی جھگڑا و فساد کا فائدہ کوئی اور اٹھائے گا ۔