ایرانی ٹماٹر کی درآمد‘ سوشل میڈیا پر سبزیوں کے بائیکاٹ کی مہم کام کر گئی

ایرانی ٹماٹر کی درآمد‘ سوشل میڈیا پر سبزیوں کے بائیکاٹ کی مہم کام کر گئی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ٹماٹروں اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی بائیکاٹ مہم کام کرگئی ہے شہریوں نے مہنگی سبزیوں بالخصوص ٹماٹر وں کی خریداری بند کردی ہے جس کے بعد سبزی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے لائے جانے والے ٹماٹر سڑنے لگے ہیں ۔سوشل میڈیا کی بائیکاٹ مہم نے ٹماٹر کا بھرکس نکال دیاہے ‘ آسمان پر پہنچی ٹماٹر کی قیمتیں تیزی سے زمین کی طرف آنے لگیں گزشتہ دو روز قبل مارکیٹ میں دو سو روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 100سے120روپے کلو فروخت ہورہا ہے اور آئندہ چند روز تک قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی ایرانی ٹماٹر کی درآمد کے باعث ہوئی۔

ٹماٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -