میپکو انتظامیہ نے آج سرکاری اداروں سمیت تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کاحکم دے دیا

میپکو انتظامیہ نے آج سرکاری اداروں سمیت تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے آج سرکاری اداروں سمیت تمام نا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

دہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کاحکم دے دیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ( میپکو ) نے آج 29ستمبر کو ریکوری ڈیڈ لائن ڈے قرار دیتے ہوئے تمام آپریشنل افسروں کو سرکاری و نجی کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ پرائیویٹ صارفین کے ساتھ ساتھ سرکاری نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق زرعی ٹیوب ویل صارفین سے بھی ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -