سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان آج جلسہ دستار بندی سے خطاب کرینگے

سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان آج جلسہ دستار بندی سے خطاب کرینگے

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان آج برو زجمعہ دارلعلوم نظارہ ا لمعارف کوپر میں عظمت قرآن کانفرنس اور جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات سے خطاب کرینگے ۔ ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان نے زیر صدارت منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے صوبائی آمیر مولانا گل نصیب خان ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر ، مولانا فیاض الکریم ، مولانا شمس الحق اور مولانا حمید اﷲ روغانی سمیت دیگر مقررین بھی خطاب کرینگے ۔ جلسہ دستار بندی کی تقریب صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی ۔ جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر اور مولانا حمید اﷲ روغانی نے اسلام پسند عوام اور جمعیت کے کارکنان سے جلسہ دستار بندی و عظمت قرآن کانفرنس میں بر وقت اور بھر پور شرکت کی آپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -